اردو

urdu

ETV Bharat / international

'بھارتی مسلمانوں پر ظلم بڑھتا جا رہا ہے' - مشیل باچلے

اقوام متحدہ میں موجود حقوق انسانی کی سرابرہ مشیل باچلے نے بھارتی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ 'بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے'۔

a

By

Published : Mar 6, 2019, 11:48 PM IST


حقوق انسانی کی سربراہ مشیل باچلے نے جینوا میں کانفرنس کے دوران کہا کہ 'اس سے بھارت کی اقتصادی حالت مستقبل میں متاثر ہوسکتی'۔

مشیل کا کہنا ہے کہ 'بھارت کی سیاسی صورتِ حال سے اقلیتوں کو مسائل درپیش ہیں'۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 'اقلیتوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس میں خاص طور پر مسلمانوں کے ساتھ ظلم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے'۔

خیال رہے کہ مشیل نے اپنی یہ بات جنیوا میں کانفرنس کے دوران کہی ہے۔

گذشتہ برس کی سالانہ رپورٹ میں بھارتی ریاست جموں و کشمیر کے بارے میں بارے میں انسانی حقوق کی سربراہ کا بیان آ چکا ہے کہ وہاں حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، جس کی بھارتی حکومت کی جانب سے تردید کی گئی تھی۔

اس برس اپنی 659 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیر سرکاری اداروں کو ملنے والی غیر ملکی امداد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اظہارِ رائے کی آزادی پر پابندی لگانے کی بھی بات مشیل نے کہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details