اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیلی وزیر خارجہ کی بحرین کے بادشاہ سے ملاقات

اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لاپیڈ خلیجی ریاست بحرین کے تاریخی دورے پر ہیں جہاں انھوں نے اسرائیلی سفارت خانے کا افتتاح کیا۔

meeting with the israeli fm and the king of bahrain
اسرائیلی وزیر خارجہ اور بحرین کے بادشاہ سے ملاقات

By

Published : Sep 30, 2021, 10:59 PM IST

Updated : Oct 1, 2021, 12:32 AM IST

اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لاپیڈ نے بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کی جانب سے جمعرات کے روز ان کا گرم جوشی سے استقبال کیے جانے پر شکریہ ادا کیا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ اور بحرین کے بادشاہ سے ملاقات

اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لاپیڈ خلیجی ریاست کے تاریخی دورے پر ہیں۔ جہاں انھوں نے اپنے سفارت خانے کا افتتاح کیا۔

یائر لاپیڈ نے جمعرات کو بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد الخلیفہ سے بھی دارالحکومت منامہ میں ان کے محل میں ملاقات کی۔

دراصل اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لاپیڈ کی آمد گزشتہ سال سفارتی تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کے بعد سے کسی اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار کا بحریں کا پہلا اعلیٰ سطح کا دورہ تھا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "بادشاہ کی قیادت اور حوصلہ افزائی نے حقیقی تعاون کو جنم دیا اور ملاقات نے تعلقات کو جاری رکھنے کی راہ ہموار کی۔"

یائر لاپیڈ نے اس سے قبل اپنے بحرین کے ہم منصب سے ملاقات اور اسرائیل کے سفارت خانے کے افتتاح کے لیے بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے تھے۔

اسرائیل نے گزشتہ سال چار عرب ریاستوں کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے جو کہ امریکہ کے ساتھ ’’ابراہیم معاہدوں ‘‘ کے ایک حصے کے طور پر تھا۔

یائر لاپیڈ پہلے ہی متحدہ عرب امارات اور مراکش کا دورہ کر چکے ہیں اور جون میں اسرائیل کے وزیر خارجہ بننے کے بعد سے وہاں اسرائیل کے سفارتی دفاتر بھی کھول چکے ہیں۔

Last Updated : Oct 1, 2021, 12:32 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details