امریکہ میں مظاہرے ریاست منی سوٹا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاک کیے جانے کے خلاف جاری ہیں۔سروے کے مطابق 64 فیصد بالغ امریکی مظاہرین کے طرف دار ہیں۔ 27 فیصد مخالف ہیں جبکہ نو فیصد کی اس بارے میں کوئی رائے نہیں۔
امریکی شہریوں کی اکثریت مظاہرین کی حامی - جوبائیڈن کی مقبولیت میں رکارڈ دس فیصد
امریکی شہریوں کی اکثریت سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی حامی ہے اور صدر ٹرمپ کے جوابی سخت اقدامات کی طرف دار نہیں۔ یہ بات ایک سروے میں سامنے آئی ہے۔
![امریکی شہریوں کی اکثریت مظاہرین کی حامی امریکی شہریوں کی اکثریت مظاہرین کی حامی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7453778-174-7453778-1591157248199.jpg)
امریکی شہریوں کی اکثریت مظاہرین کی حامی
یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پچپن فیصد سے زائد امریکیوں کے نزدیک مظاہرین سے نمٹنے کے لیے صدر ٹرمپ کے اقدامات درست نہیں۔ صرف ایک تہائی افراد نے ان اقدامات کو درست قرار دیا ہے۔ ملک میں صرف انتالیس فیصد افراد سمجھتے ہیں کہ صدر ٹرمپ اپنے منصب کا درست استعمال کر رہے ہیں۔
ایک اور سروے کے مطابق صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حریف جوبائیڈن کی مقبولیت میں رکارڈ دس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آزاد ووٹرز کی بھی دو گنا تعداد ٹرمپ کی حامی نہیں رہی۔