انہوں نے کہا کہ حال ہی فیس بک کے بانی میں مارک ژکربرگ نے کہا ہے کہ فیس بک پر مسٹر ٹرمپ نمبر ایک ہیں تو وہیں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نمبر دو کے پوزیشن پر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ دوہفتہ کے اندر ہی بھارت کے دو روزہ دورہ پر جا رہے ہیں۔
بھارت دورہ کے لئے امریکی صدر منتظر واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دعوت پر امریک صدر اپنی اہلیہ اور امریکہ کی خاتون اول میلانیہ ٹرمپ کے ہمراہ 24 فروری کو بھارت کے دو روزہ دورہ پر آرہے ہیں۔
امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد وزیر اعظم نریندرمودی نے ٹوئیٹ کیا کہ بھارت اپنے ان خاص مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کر ے گا ۔اور ان کے اس دورے سے بھارت ۔امریکہ کے دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
ادھر وزارت خارجہ کا کہنا ہے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ گجرات کے شہر احمد آباد کے موٹیرا اسٹیڈیم میں منعقد تقریب میں شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال وزیر اعظم نریندر مودی کےامریکہ دورے کے دوران منعقد ہاوڈی مودی تقریب سے وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے خطاب کیا تھا۔