اردو

urdu

ETV Bharat / international

لائیڈ آسٹن کا کورونا وائرس سے متعلق فرانس کے وزیر دفاع سے تبادلہ خیال - مستقل چوکسی کی ضرورت پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا

امریکہ کے نئے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی سے مغربی ایشیاء، افغانستان، عراق کی جنگوں اور عالمی وبا کووڈ 19 جیسے اہم امور پر بات چیت کی ۔

lioyd austin discusses coronavirus with french defense minister
لائیڈ آسٹن کا کورونا وائرس سے متعلق فرانس کے وزیر دفاع سے تبادلہ خیال

By

Published : Jan 29, 2021, 11:06 PM IST

امریکہ کے نئے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی متعدد امور پر بات چیت کی ہے۔

امریکی وزیر دفاع کے پریس سیکریٹری جان کربی نے بتایا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سوم نے آج فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی سے فون پر بات کی۔

امریکہ کے نئے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن

انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے افریقہ میں سلامتی، استحکام، دہشت گردی، عالمی وبا اور عراق، افغانستان کی موجودہ صورتحال کے علاوہ مغربی ایشیاء کی صورتحال کے بارے میں مستقل چوکسی کی ضرورت پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا۔


قبل ازیں مسٹر کربی نے کہا تھا کہ امریکہ نے افغانستان میں اپنی موجودگی کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ کیونکہ اس کو خدشہ ہے کہ آیا طالبان اپنے وعدوں پر عمل کرے گا بھی یا نہیں۔

اس دوران دونوں رہنماؤں نے ساحلی خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا اور ہند بحرالکاہل کے خطے میں مشترکہ مفادات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details