چلی میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سابق طالب علم رہنما گیبریل بورک نے دائیں بازو کے سیاست داں جوش انٹونیو کاسٹ کو شکست دے کر صدارتی الیکشن Chile's Presidential Election جیت لیا ہے۔
دائیں بازو کے رہنما کاسٹ نے اتوار کو اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے ٹویٹ کیا،’میں نے ابھی ابھی گبریل کو صرف فون کرکے انھیں عظیم فتح پر مبارکباد دی۔ آج سے وہ چلی کے منتخب صدر ہیں اور ہمارے تمام احترام اور تعمیری تعاون کے مستحق ہیں۔ چلی ہمیشہ پہلے آتا ہے‘۔
ارجنٹٹینا، پیرو، ایکواڈور اور کولمبیا کے صدور سمیت کئی لاطینی امریکی رہنماؤں نے ٹویٹر پر گیبریل کو ان کی جیت پر مبارکباد دی۔ چلی کے موجودہ صدر سیبیسٹین پنیرانے بھی انھیں مبارکباد دی ہے۔
پنیرا کو آئینی طور پر دوبارہ الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا تھا۔
پنیرا نے ٹویٹ کیا، ’میں گیبریل بورک کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی حکومت کی ہر کامیابی کی دعا کرتا ہوں‘۔