اردو

urdu

ETV Bharat / international

برازیل میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

برازیل میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے مزید 50 کیسز کے ساتھ متاثرین کی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

latest updates of coronavirus in brazil
برازیل میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

By

Published : Sep 5, 2020, 1:08 PM IST

برازیل میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کووڈ۔19 کے 50163 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ سے بڑھ کر4091801 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا کہ 'اسی مدت کے دوران کورونا سے 888 افراد کی ہلاکت کے ساتھ جان لیوا وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 125،502 ہوگئی ہے'۔

ایک دن پہلے ہی برازیل میں 43،773 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 834 افراد کی موت ہوگئی تھی۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے عالمی اعداد و شمار کے مطابق برازیل، امریکہ کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 61 لاکھ سے زائد ہے۔

مصر میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے مزید 157 نئے کیسز کے ساتھ ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 99،582 ہوگئی ہے۔


میکسیکو میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا سے ایک دن میں 522 افراد کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 66851 ہوگئی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details