اردو

urdu

برازیل میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

By

Published : Oct 5, 2020, 12:49 PM IST

برازیل میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے تاحال ایک لاکھ چھالیس ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

latest updates of corona in brazil
برازیل میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

عالمی وبا کورونا (کووڈ۔19) وائرس سے برازیل میں اب تک 1،46،352 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

برازیل کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ساؤ پاولو میں 36،178 متاثرہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو میں 18،769 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

لاطینی امریکی ملک میں ہونے والی اموات کے معاملہ میں برازیل دنیا میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ مجموعی متاثرین کی تعداد لحاظ سے برازیل، امریکہ اور بھارت کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔

وہیں امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں3 کروڑ 44 لاکھ 97 ہزار 318 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 10 لاکھ 26 ہزار 717 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر امریکہ میں اس وبا کی زد میں آنے سے 2.08 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت اور اب تک اس ملک میں 73.31 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

بھارت متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 64 لاکھ 73 ہزار 545 جبکہ اب تک شفایاب ہونے والے مریضوں تعداد 54 لاکھ 27 ہزار 706 بتائی گئی ہے۔

بھارت میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 996 ظاہر کی گئی ہے اس کے علاوہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے اس وبأ سے متاثر 1069 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ 842 تک جاپہنچی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details