اردو

urdu

ETV Bharat / international

کیلیفورنیا میں پانچ لاکھ سے زائد کورونا سے متاثر - جان ہاپکنز یونیورسٹی

امریکی ریاست کیلیفورنیا پوری دنیا میں سب سے زیادہ پانچ لاکھ مریضوں کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔

latest update of coronavirus in california
کیلیفورنیا میں پانچ لاکھ سے زائد کورونا سے متاثر

By

Published : Aug 2, 2020, 12:25 PM IST

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق کیلیفورنیا میں تاحال پانچ لاکھ سے زائد کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز درج کیے گئے ہیں۔

کیلیفورنیا کے محکمہ صحت عامہ نے بتایا کہ 'ریاست میں کورونا مثبت کے 6542 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 500130 ہوگئی ہے۔ اس دوران کورونا سے 219 ہلاکتیں ہوئیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 9224 ہو گئی ہے'۔

کیلیفورنیا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 75546 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جس سے مجموعی ٹیسٹز کی تعداد بڑھ کر 7886587 ہو گئی ہے ۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی اموات کی شرح بھی بڑھ کر ایک لاکھ 53 ہزار 311 ہو چکی ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اب تک سب سے زیادہ پانچ لاکھ سے زائد کورونا متاثر ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر ریاستوں میں کورونا کی تفصیل اس طرح ہے:

  • فلوریڈا 470،386
  • ٹیکسس 435،95
  • نیو یارک 415،014
  • جارجیا 186،352
  • نیو جرسی 181،660
  • ایلی نوئس 180،115
  • ایریزونا 174،010
  • شمالی کیرولینا 122،298

امیونوبیولوجی کے ماہر امریکی فزیشین ڈاکٹر اینتھونی فاوچی نے بتایا کہ وہ اس بات پر پُر اعتماد ہیں کہ سنہ 2021 کے اوائل میں کورونا ویکسین تیار ہو جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details