برازیل کے شہر ساو پولو میں ہر سال ایل جی بی ٹی کیو برادری پرائڈ پریڈ نکالتی ہے، لیکن رواں برس کورونا وائرس کے بحران کے پیش نظر لوگ پرائڈ پریڈ میں حصہ نہیں لے پائے۔
اس بیچ فنکار پیوٹرو ریکن نے پرائڈ پریڈ کی یاد میں لیزر لائٹ کی مدد سے آسمان میں ایل جی بی ٹی کیو برادری کا جھنڈا بنایا۔
برازیل کا شہر ساو پولو ہر سال پرائڈ پریڈ کے دوران لوگوں کے حجوم سے بھرا ہوا ہوتا ہے، لیکن اس بار ساو پولو کی گلیاں ویران دکھی۔
یہ بھی پڑھیے
چین: بیجنگ میں کورونا کے 49 نئے مریضوں کی تصدیق
پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 1.44 لاکھ، 2729 لوگوں کی موت
احتجاج کی مخالفت میں لندن میں دائیں بازو کا گروپ سڑکوں پر
ایک تنظیم 'گروپو گے دا بحیا' کے مطابق ایل جی بی ٹی کیو برادری پر دنیا بھر کے مقابلے برازیل میں سب سے زیادہ ظلم ہوتا ہے۔
ایک ڈیٹا کے مطابق سنہ 2019 میں برازیل میں ایل جی بی ٹی کیو برادری سے 297 افراد کو ہلاک کیا گیا ہے اور 32 افراد نے خدکشی کی ہے۔