امریکی نائب صدر کملا ہیرس (Us Vice President Kamala Harris) سنگاپور کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کرکے اپنے جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کا آغاز کریں گی۔ ملاقات کے دوران افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء اور خطے کے اہم اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ہیرس سنگاپور کے بعد ویت نام جائیں گی۔ دورے کا مقصد خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے سنگاپور اور ویت نام کے ساتھ تعاون بڑھانا ہے۔
نائب صدر پیر کی صبح سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب اور سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔