اردو

urdu

ETV Bharat / international

جو بائیڈن کا ٹویٹ سرخیوں میں - Joe Biden tweet in the lime light

امریکہ میں انتخابات کا عمل جاری ہے اور فی الحال حتمی طو پر کسی کے لیے بھی صدر منتخب ہونے کی پیشن گوئی کرنا قبل از وقت ہوگا۔ تاہم جو بائیڈن نے صدر منتخب ہونے سے قبل ہی ایک ٹویٹ کیا ہے، جو سرخیوں میں آ گیا ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Nov 3, 2020, 4:38 PM IST

امریکہ میں صدارتی انتخابات کا آغاز ہو چکا ہے اور بیشتر سروے اس بات کی طرف اشارہ دے رہے ہیں کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے آئندہ صدر جو بائیڈن ہوں گے۔

یہی نہیں بلکہ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار جو بائیڈن بھی کافی پُر جوش اور پُر امید نظر آ رہے ہیں۔

حالانکہ ابھی انتخابات کا عمل جاری ہے اور فی الحال حتمی طو پر کسی کے لیے بھی صدر منتخب ہونے کی پیشین گوئی کرنا قبل از وقت ہو گی۔ تاہم جو بائیڈن نے صدر منتخب ہونے سے قبل ہی ایک ٹوئٹ کیا ہے، جو سرخیوں میں آ گیا ہے۔

جو بائیڈن کا ٹوئٹ

انہوں نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ ' میں فخر کرتا ہوں کہ میں ڈیموکریٹ کی نمائندگی کرتا ہوں، لیکن میں امریکہ کے صدر کے طور پر حکومت کروں گا۔ صدر بننے پر میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکن دونوں کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔

میں جتنی سخت محنت اپنے حامیوں کے لیے کروں گا اسی طرح ان لوگوں کے لئے بھی جنہوں نے میری حمایت نہیں کی، کیونکہ یہ صدر کا کام ہے۔

جو بائیڈن کے اس ٹوئٹ کے بعد ان کے حامی کافی پُر جوش نظر آ رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ جو بائیڈن ہی چار برس کے لیے وہائٹ ہاوس کا رخ کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details