پنسلوینیا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کورونا وبا کے دنوں میں ملک کا ہیلتھ کیئر سسٹم تباہ کرنا چاہتی ہے۔ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ہم معیشت اور صحت میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔
ہیلتھ کیئرایکٹ ختم کرنے کی سوچ ظالمانہ:جو بائیڈن - Efforts to dismantle obamacare
امریکہ میں ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوباما دور کا ہیلتھ کیئر ایکٹ ختم کرنے کی سوچ ظالمانہ اور سفاکانہ ہے۔
ہیلتھ کیئرایکٹ ختم کرنے کی سوچ سفاکانہ اور ظالمانہ:جو بائیڈن
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اب بھی اس بحران کی سب سے بنیادی حقیقت کو نہیں سمجھا کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے پہلے وائرس پر قابو پانا ہوگا۔