اردو

urdu

By

Published : May 5, 2021, 3:16 PM IST

ETV Bharat / international

'کووڈ 19 سے لڑائی ​​میں امریکہ بھارت کی مدد کر رہا ہے'

جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے کہا کہ ہم بھارت کو آکسیجن اور ویکسین تیار کرنے کے کام آنے والی مشینوں کے کچھ پرزے بھیج رہے ہیں۔

Joe Biden
Joe Biden

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کا ملک کووڈ 19 سے نمٹنے کے لئے مختلف طریقوں سے بھارت کی کافی مدد کررہا ہے۔

جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے کہا کہ 'ہم برازیل کی مدد کر رہے ہیں۔ ہم بھارت کی بھی کافی مدد کر رہے ہیں، میں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی ہے۔'

ہم بھارت کو آکسیجن اور ویکسین تیار کرنے کے کام آنے والی مشینوں کے کچھ پرزے بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں دستیاب ایسٹرا زینیکا ویکسین کینیڈا اور میکسیکو بھیج دی گئی ہے اور دوسرے ممالک کے ساتھ اس کے لئے تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔



اس موقع پر وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جین ساکی نے کہا کہ ایسٹرا زینیکا کو بھارت کے لئے ضروری سپلائی کی ہدایت دی گئی ہے جس سے بھارت کو 2 کروڑ سے زائد خوراکیں ملیں گی۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details