واشنگٹن:امریکی انسداد دہشت گردی اسپیشل فورسز U.S. Special Forces Counter-Terrorism نے شمال مشرقی شام میں اپنی کارروائی کے دوران داعش کے رہنما ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو ہلاک کردیا۔ Biden says ISIS Leader is Dead after U.S. Strike
امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دی۔ بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ اسپیشل فورسز کے اس آپریشن کے بارے میں تفصیلی معلومات جمعرات کو جاری کریں گے۔Statement by President Joe Biden
بائیڈن نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج کی مہارت اور بہادری کی بدولت ہم نے داعش کے سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو میدان جنگ سے ہٹا دیا۔ آپریشن میں شامل تمام امریکی فوجی بحفاظت واپس آچکے ہیں۔ ISIS leader killed in US-led Syria raid
اطلاعات کے مطابق قریشی نے شمال مغربی شام میں امریکی اسپیشل فورسز کی طرف سے رات کے وقت فضائی حملے کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ مارے جانے والوں میں ابو ابراہیم کے اپنے خاندان کے خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔