اردو

urdu

ETV Bharat / international

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو کورونا ویکسین لگائی گئی - امریکی نو منتخب صدر جو بائیڈن

امریکی نو منتخب صدر جو بائیڈن کو کورونا وائرس ویکسین کی پہلی خواراک دی گئی جبکہ کورونا ویکسین لگانے کے عمل کو مختلف ٹی وی چینلز کے ذریعہ راست نشر کیا گیا۔

Joe Biden receives Covid-19 vaccine jab publicly
نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو کورونا ویکسین لگائی گئی

By

Published : Dec 22, 2020, 5:48 AM IST

Updated : Dec 22, 2020, 7:47 AM IST

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو کورونا ویکسین لگائی گئی اور ٹیکہ لگانے کے عمل کو ٹی وی چینلز پر راست نشر کیا گیا تاکہ عوام کو ویکسین کے فوائد سے آگاہ کیا جاسکے۔

ویڈیو

امریکی عوام کو ویکسین کے محفوظ ہونے سے متعلق یقین دلانے کے لیے ٹیکہ اندازی کا راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔

امریکی ریاست ڈلاور کے کرسچینا کیر ہسپتال میں جو بائیڈن کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

  • فائزر اور بائیو این ٹیک ویکسین:

امریکہ میں دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کی کورونا ویکسین کی منظوری کے بعد موڈرنا کی تیار کردہ ویکسین کی ترسیل کا آغاز کیا گیا۔

@JoeBiden

واضح رہے کہ تین روز قبل نائب صدر مائیک پینس نے بھی ٹیلی وژن پر نشر ہونے والی ایک تقریب میں ویکسین لگوائی تھی جبکہ صدارت سے دستبردار ہونے والے ٹرمپ نے ابھی تک ویکسین لگوانے کے سلسلہ میں کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

  • حلف برداری تقریب:

ٹرمپ آئندہ ماہ 20 جنوری کو منصبِ صدارت سے سبکدوش ہو جائیں گے اور جو بائیڈن 46 ویں امریکی صدر کا حلف لیں گے۔

جو بائیڈن نے کہا 'میں تیار ہوں'۔

انہوں نے شاٹ کا انتظام کرنے والے نرس پریکٹیشنر کو بتایا 'میں ہمیشہ تیار ہوں، کسی بھی وقت آپ انجکشن لگا سکتے ہیں'۔

بائیڈن نے ویکسین کی حفاظت پر زور دیا اور کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ ویکسین کی تقسیم کے لیے میں تعاون کروں گا۔

مزید پڑھیں: ’نئے وائرس پر قابو پانے کےلیے ہرممکن کوشش کی جائے گی‘

انہوں نے مزید کہا کہ 'جب لوگوں کو ویکسین دستیاب ہو تو لوگوں کو تیار رہنا چاہئے۔ انھیں فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے'۔

Last Updated : Dec 22, 2020, 7:47 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details