اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکی صدارتی انتخابات: پنسیلوینیا میں جو بائیڈن کو ٹرمپ پر سبقت

امریکہ کے سوئنگ اسٹیٹس میں اب بھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور تازہ اطلاعات کے مطابق جو بائیڈن جیت کے بے حد قریب پہنچ چکے ہیں۔ فیصلہ کن ریاست پنسیلوینیا میں فی الحال جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ پرسبقت حاصل کر لی ہے۔

By

Published : Nov 6, 2020, 8:10 PM IST

sf
fsd

امریکہ میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ بقیہ سوئنگ اسٹیٹس پر دونوں امیدواروں کی نظر بنی ہوئی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن پنسیلوینیا میں ڈونلڈ ٹرمپ پر سبقت حاصل کر رہے ہیں۔

صدر کے انتخاب کے لیے یہ ریاست کافی اہم ہے۔ اس الٹ پھیر کے بعد دونوں امیدواروں کے حامیوں کی دھڑکنیں بڑھ گئی ہیں۔

اب سے تھوڑی دیر قبل ہی پنسیلوینیا میں ٹرمپ جو بائیڈن سے آگے چل رہے تھے، لیکن اب بائیڈن نے سبقت حاصل کر لی ہے۔

خبر تحریر کیے جانے تک جو بائیڈن کو 32 لاکھ 95 ہزار 319 ووٹ ملے تھے، جبکہ ٹرمپ کے حق میں 32 لاکھ 89 ہزار 725 ووٹ گئے تھے۔

اگر جو بائیڈن پنسیلوینیا میں جیت جاتے ہیں، تو ان کا صدر بننا طے ہے۔ فی الحال ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details