امریکا میں 59ویں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کو عوام نے غیر معمولی تعداد میں ووٹ دیے، وہ کئی ریاستوں میں جیت کے قریب ہیں۔ انہوں نے سابق صدر براک اوباما کا ریکارڈ بھی توڑدیا۔
اعداد و شمار کے مطابق صدر ٹرمپ کو بھی عوام نے 67 ملین سے ووٹ دیئے ہیں اور گنتی کا عمل تاحال جاری ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2008ء کے صدارتی انتخابات میں صدر باراک اوباما نے 69 ملین ووٹ لیے تھے جبکہ بائیڈن نے 70 ملین سے زائد ووٹ حاصل کرلیے جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
دونوں امیدواروں کے درمیان کڑا مقابلہ جاری ہے، ایریزونا میں 86 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے، یہاں 51 فیصد ووٹوں سے جوبائیڈن کو برتری حاصل ہے۔