امریکی ڈیموکریٹس نے صدر جو بائیڈن کے امیگریشن بل کو امریکی کانگریس میں باضابطہ پیش کر دیا ہے۔
امیگریشن بل پیش کیے جانے کے بعد سینیٹ کے رہنما چک شیومیر نے ایک بیان میں کہا کہ ڈیموکریٹس نے 'امریکی شہریت ایکٹ' کو پیش کرکے ہمارے ملک کے لیے ایک بہتر امیگریشن سسٹم کے قیام کی جانب آج تاریخی قدم بڑھایا ہے۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس قانون سازی سے امریکہ میں اقامت پذیر رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مہاجروں کے لیے شہریت کا راستہ ہموار ہوگا۔
اس قانون میں امریکہ میکسیکو سرحد پر نقل مکانی کی بنیادی وجوہات کو حل کیا گیا ہے اور اس سے اسمارٹ بارڈر اسٹریٹجی قائم ہوتی ہے۔ اس قانون سازی سے خاندانوں کے وہ افراد یکجا ہوسکیں گے جو ٹرمپ انتظامیہ کی 'زیرو ٹولیرینس' پالیسی کے سبب الگ ہو گئے تھے۔