اردو

urdu

ETV Bharat / international

جوبائیڈن جی 7 اجلاس میں کورونا کے چیلنج پر تبادلہ خیال کریں گے - G7 summit

برطانیہ کے زیر اہتمام جی 7 ورچوول میٹنگ جمعہ کو شروع ہونے والی ہے۔ اپریل 2020 کے بعد اس میٹنگ کے دوران بائیڈن صدر کی حیثیت سے گروپ آف سیون ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ پہلی ملاقات کریں گے۔

jo Biden
jo Biden

By

Published : Feb 15, 2021, 2:23 PM IST

امریکی صدر جو بائیڈن جمعہ سے جی7 کے اپنے پہلے اجلاس کے دوران کورونا وائرس، معاشی بحالی اور چین کی طرف سے درپیش ‘چیلنجز‘ کے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔
اس بارے میں تفصیلات وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ ایک ریلیز میں دی گئی ہے۔ ریلیز کے مطابق جو بائیڈن کا عالمی سطح پر کوڈ 19 کے رد عمل، اس کے تدارک کیلئے توجہ مرکوز کرنے، جس میں وبائی امراض کے بارے میں عالمی ردعمل، ویکسین کی تیاری، تقسیم اور سپلائی میں تال میل، سبھی صنعتی ممالک کے لئے اصلاحات اور اجتماعی اقدامات کے لئے فنڈ کو برقرار رکھنے کی اہمیت سمیت بہتر بنانے کے عالمی اقتصادی اصلاحات پر توجہ مرکوز کریں گے۔
برطانیہ کے زیر اہتمام جی 7 ورچوول میٹنگ جمعہ کو شروع ہونے والی ہے۔ اپریل 2020 کے بعد اس میٹنگ کے دوران بائیڈن صدر کی حیثیت سے گروپ آف سیون ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ پہلی ملاقات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ’’صدر بائیڈن ہماری اجتماعی مسابقت کو تقویت دینے کے لئے سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت اور چین کی طرف سے درپیش معاشی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی ضابطوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کریں گے‘‘۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details