اردو

urdu

ETV Bharat / international

'جیف روسین ہوں گے امریکہ کے نئے اٹارنی جنرل' - انتخابات اور ووٹر دھوکہ دہی کے الزامات کا جائزہ لینا بھی جاری رہے گا

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 'امریکی اٹارنی جنرل ولیم بر اگلے 10 دنوں کے اندر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے اور ان کی جگہ جیف روسین عہدہ سنبھالیں گے'۔

jeff rosen to be new us attorney general says us president donald trump
'جیف روسین ہوں گے امریکہ کے نئے اٹارنی جنرل'

By

Published : Dec 15, 2020, 7:23 PM IST

امریکہ کے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ امریکی اٹارنی جنرل ولیم بر اگلے 10 دنوں کے اندر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے اور ان کی جگہ جیف روسین عہدہ سنبھالیں گے۔

'جیف روسین ہوں گے امریکہ کے نئے اٹارنی جنرل'

مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ ’وائٹ ہاؤس میں اٹارنی جنرل بل بر سے شاندار ملاقات ہوئی۔ ہمارا رشتہ بہت اچھا رہا ہے۔ انہوں نے عہدے پر رہتے ہوئے بہترین کام کیا ہے‘۔ بیان کے مطابق بل کرسمس سے ٹھیک پہلے اپنے خاندان کے ساتھ چھٹیاں گذرانے کے لیے روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ٹرمپ نے قانون اور عوام کے جذبات کی بے حرمتی کی'

حالانکہ فی الحال اٹارنی جنرل بر نے بتایا کہ وہ 23 دسمبر کو عہدہ چھوڑیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ قانون صدارتی الیکشن 2020 انتخابات اور ووٹر دھوکہ دہی کے الزامات کا جائزہ لینا بھی جاری رہے گا۔

اس سے پہلے دسمبر کے آغاز میں امریکی میڈیا نے بتایا تھا کہ مسٹر بر نے خود اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے اس فیصلے سے مسٹر ٹرمپ کا کوئی اثر نہیں تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details