اردو

urdu

ETV Bharat / international

جے شنکر بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے لئے واشنگٹن ڈی سی پہنچے

تین روزہ قیام کے دوران جے شنکر (66) اپنے امریکی ہم منصب سکریٹری برائے خارجہ ٹونی بلنکن، وزیر دفاع سکریٹری لوئڈ آسٹن اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے علاوہ بائیڈن انتظامیہ کے دیگر اہم ارکان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

Jaishankar arrives in Washington DC
Jaishankar arrives in Washington DC

By

Published : May 27, 2021, 7:26 PM IST

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر بدھ کے روز بائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کے سلسلے میں بدھ کے روز واشنگٹن ڈی سی پہنچے۔ اس دوران وزیر خارجہ بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ پہلے 100 دنوں کے دوران دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیں گے اور باقی مدت کے لئے بنیادی ڈھانچے کے متعلق بات چیت کریں گے۔

یہاں تین روزہ قیام کے دوران جے شنکر (66) اپنے امریکی ہم منصب سکریٹری برائے خارجہ ٹونی بلنکن، وزیر دفاع سکریٹری لوئڈ آسٹن اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے علاوہ بائیڈن انتظامیہ کے دیگر اہم ارکان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

پینٹاگون کے پریس سکریٹری جان کربی نے ایک نیوز کانفرنس میں پریس نمائندوں کو بتایا کہ "(دفاع) سکریٹری جمعہ کے روز واشنگٹن میں بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر سے کابینہ کی سطح کے پہلے دورے کے تحت ملاقات کریں گے۔"

دفاعی سکریٹری نئی دہلی میں مارچ میں منعقد میٹنگ کے متعلق بھی بھارت کے وزیر خارجہ سے بات کریں گے جس سے دونوں ممالک کے مابین مضبوط باہمی دفاعی اور سلامتی کے تعلقات کو جاری رکھا جا سکے۔

محکمہ خارجہ نے ابھی تک فوگی ہیڈکوارٹر میں جے شنکر کے ساتھ بلنکن کی ملاقات کے وقت کا اعلان نہیں کیا ہے۔ بلنکن اس وقت مشرق وسطی میں سفر کر رہے ہیں جیسا کہ بائیڈن نے امن عمل کو جاری رکھنے کے لئے کہا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details