امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت تنبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسلامک ربپلک نے امریکی مفادات پر حملہ کیا تو اسے تباہ کردیا جائیگا۔
اپنے ٹوئٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران جنگ چاہتا ہے تو یہ ایران کا سرکاری طور پر خاتمہ ہوگا۔
واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، امریکہ نے کیریئر گروپ اور بی 52 بموں کو گلف پر تعینات کردیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے کہا کہ کوئی جنگ نہیں ہوگی کیونکہ نہ تو ہم لڑآئی چاہتے ہیں اور نہ ہی کسی کو گمان ہے کہ وہ اس علاقے میں ایران کا سامنا کر سکتے ہیں۔