اردو

urdu

'ٹرمپ کو پھر صدر بننے سے روکنا عوام کی ذمہ داری'

By

Published : Oct 25, 2020, 11:49 AM IST

امریکہ کے سابق صدر براک اوبامہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ صدر بننے سے روکنا عوام کی ذمہ داری ہے کیونکہ وہ ایک ایسے شخص ہیں جو اس سوال کا جواب دینے کے متحمل بھی نہیں کہ اگر وہ دوبارہ صدر بنے تو کیا کریں گے۔

'ٹرمپ کو پھر صدر بننے سے روکنا عوام کی ذمہ داری'
'ٹرمپ کو پھر صدر بننے سے روکنا عوام کی ذمہ داری'

امریکہ کے سابق صدر براک اوبامہ نے جوبائیڈن اور کملا ہیریس کے لیے ریلی سے خطاب کے دوران عوام متنبہ کیا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ صدر بننے سے روکیں۔

'ٹرمپ کو پھر صدر بننے سے روکنا عوام کی ذمہ داری'

انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسٹر ٹرمپ کو دوبارہ صدر بننے کا موقع نہ دیں۔

امریکہ کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیدن نے اس استدلال سے کام لیتے ہوئے الیکشن کا نتیجہ پنسلوینیا طے کرے گا، برسٹل میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پنسلوینیا ریاست کے عوام ان کے حق میں فیصلہ سنائیں گے۔

انتخابی پنڈتوں کے ایک حلقے کا بھی خیال ہے کہ پنسلوینیا، مشی گن اور وسکونسن کے عوام ٹرمپ کو بے دخل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اوبامہ کی ٹرمپ پر شدید نکتہ چینی

ABOUT THE AUTHOR

...view details