اردو

urdu

ETV Bharat / international

نئے امریکی صدر سے ایران مثبت توقعات کا خواہاں: حسن روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے نئے امریکی صدر سے مثبت توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'ایران نئے امریکی صدر سے جوہری پابندیوں کے خاتمہ کا خواہاں ہے'۔

Iran's positive expectations from the new US president
نئے امریکی صدر سے ایران کی مثبت توقعات

By

Published : Nov 4, 2020, 5:44 PM IST

ایرانی صدر حسن روحانی نے بدھ کے روز امریکی صدارتی دوڑ سے متعلق اپنے ملک کے مؤقف کو دہراتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ اہم نہیں ہے کہ کون جیت جاتا ہے۔

ویڈیو

روحانی نے کہا ہے کہ یہ سوال اہم ہے کہ اگلا صدر ایران کے نیوکلئیر ہتھیاروں کی پابندیوں کے بارے میں کیا اقدامات اٹھاتا ہے؟۔

حسن روحانی نے کہا ہے کہ 'ہمارے لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ امریکہ ایرانی قوم کا احترام کرنے پر واپس آجائے۔ ہم پابندیوں کی بجائے عزت کے خواہاں ہیں'۔

روحانی نے ٹیلیویژن تقریر میں کہا ہے کہ 'اگر وہ (نیا منتخب کردہ صدر) غیر منصفانہ اور غیر قانونی پابندیوں کو ختم کرتا ہے اور اس کی جگہ ہمیں عزت دیتا ہے تو ہمارا رویہ بھی مختلف ہوگا'۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی زیادہ سے زیادہ دباؤ پالیسی کے تحت 2015 کے جوہری معاہدے کو چھوڑ کر ایران پر نئے عائد پابندیاں بڑھادی۔

حسن روحانی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد کردہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایران کی کرنسی کی قدر میں کمی کی بات بھی کہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details