ایران کے صدر حسن روحانی 74 ویں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کرنے کے لئے وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ نیو یارک روانہ ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق نیویارک میں ایرانی صدر حسن روحانی پریس کانفرنس سے خطاب کر سکتے ہے اور مختلف میڈیا چینلوں کو انٹرویو بھی دے سکتے ہیں۔
روحانی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگوٹریس اور کئی بین الاقوامی اداروں سے سربراہان کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق امریکہ گزشتہ 14 ستمبر کو سعودی عرب کے دو پٹرولیم ریفائنری میں ہوئے ڈرون حملے میں ایران کا ہاتھ بتا رہا ہے۔ جبکہ یمن کے حوثی باغیوں نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے۔