ایران کی آئی ایس این اے خبررساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
میجر جنرل سلامی نے اتوار کے روز ایرانی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے اپنی زندگی میں کبھی اس سے زیادہ شرمندہ نہیں ہونا پڑا۔ شاید ہم نے غلطی کی، جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی۔ ہم نے اسے اچانک کیا، اس کے لئے ہم معافی مانگتے ہیں'۔
ایران کی اسلامی ریوولیوشنری گارڈ كارپس (آئی آر جی سی) نے ایک بیان جاری کرکے یوکرین کے بوئنگ 737 مسافر طیارے کو غلطی سے مار گرانے کی پوری ذمہ داری لی ہے۔