امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 'ایران اسے ایک انتباہ کے طور پر سمجھے کہ اگر وہ کسی بھی امریکی یا امریکی املاک پر حملہ کرتا ہے تو ہم نے 52 ایرانی مقامات کی نشاندہی کر رکھی ہے جو کہ ثقافتی طور پر ان کے لئے انتہائی اہم ہے'۔
امریکی صدر نے کہا کہ 'ایران دہشت گردی کے بدلے انتہائی جرات کے ساتھ امریکہ کی کچھ املاک کو نشانہ بنانے کے بارے میں بات کر رہا ہے جس نے ایک امریکی کو مار ڈالا تھا اور کئی دوسرے لوگوں کو بری طرح سے زخمی کر دیا تھا'۔
انہوں نے کہا کہ 'مجھے بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب میں القدس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیماني نے اپنی زندگی میں کتنے لوگوں کو مارا ہے اور جس میں حال ہی میں ایران میں ہلاک شدگان مظاہرین بھی شامل ہے'۔