اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایران کا امریکہ کے اتحادی خلیجی ممالک کو انتباہ - ایران نے بدھ کے روز امریکہ کے اتحادی خلیجی

ایران نے بدھ کے روز امریکہ کے اتحادی خلیجی ممالک کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دی۔

Iran warns US ally Gulf countries
ایران نے امریکہ کے اتحادی خلیجی ممالک کو انتباہ دیا

By

Published : Jan 8, 2020, 12:56 PM IST

ایران کی پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی القدس فورس ( آئی آر جی ایس )نے کہا ہے کہ عراق میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر کیا گیا حملہ جمعہ کے روز جنرل قاسم سلیمانی سمیت کئی لوگوں کی موت کے جواب میں کیا گیا ہے۔

ایرانی کے سب سے بڑے روحانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی آئی آر این اے پر جاری کئے گئے ایک بیان میں آئی آر جی ایس نے کہا 'ہم امریکہ کے ان سارے ساتھیوں کو انتباہ دینا چاہتے ہیں جنہوں نے اس کی عسکریت پسند فوج کو اپنی زمین استعمال کرنے دی ہے'۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی القدس فورس ( آئی آر جی ایس ) کے جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ کا منظر

مزید پڑھیں : 'خلیجی ممالک کے سفر سے گریز کریں'

ایران کی پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی القدس فورس ( آئی آر جی ایس ) کے ذرائع نے مزید کہا ہے کہ 'ایسی کسی بھی جگہ سے جہاں سے ایران کے خلاف کارروائی ہوتی ہے، اس کو نشانہ بنایا جائے گا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details