اردو

urdu

ETV Bharat / international

'ڈرون حملے کے لیے ایران ذمہ دار'

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو سعودی پٹرولیم ریفائنری پر ہونے والے ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کے دورے پر ہیں اور انہوں نے وہاں کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ۔

ڈرون حملہ کے لئے ایران ذمہ دار: مائیک پومپيو

By

Published : Sep 19, 2019, 11:33 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 4:24 AM IST

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب میں پٹرولیم ریفائنری پر ہونے والے ڈرون حملے کے لئے ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹاگس نے بیان جاری کر اس کی اطلاع دی۔

اورٹاگس نے کہا کہ پومپيو نے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ’دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران ایرانی حکومت کے رویہ اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرات کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ آنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا‘۔

امریکہ اور سعودی عرب نے گزشتہ ہفتہ ڈرون حملہ کے لئے ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ یمن کے حوثی باغیوں نے اگرچہ اس حملہ کی ذمہ داری لی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایران نے امریکہ کے الزمات کو مسترد کر دیا تھا۔

پومپيو اور ولی عہد کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ سعودی عرب میں حملہ اس لئے بھی کیا گیا کیونکہ یہاں امریکی شہری رہتے ہیں اور کام کرتے ہیں۔

اس سے پہلے بدھ کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حملہ کے بعد ایران پر اقتصادی پابندیوں کو اور بڑھانے کا حکم دیا تھا۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 4:24 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details