اردو

urdu

ETV Bharat / international

ترنجیت سنگھ سندھوامریکہ میں بھارت کے نئے سفیر - Indias new ambassador to USA

سری لنکا میں بھارت کے سفیر ترنجیت سنگھ سندھو کو امریکہ میں بھارت کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

ترنجیت سنگھ سندھوامریکہ میں بھارت کے نئے سفیر
ترنجیت سنگھ سندھوامریکہ میں بھارت کے نئے سفیر

By

Published : Jan 28, 2020, 7:31 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:44 AM IST

سندھو کی تقرری ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب نئی دہلی مشکل تجارتی تعلقات کے درمیان امریکہ کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات میں توازن پیدا کرنے پر غور کر رہی ہے۔ بھارت۔ واشنگٹن کے ساتھ تجارتی معاہدے پر غور کر رہا ہے اور اگلے ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے لئے تیار ہے۔

سرکاری اطلاع کے مطابق انہیں ہرش وردھن شرنگلا کی جگہ پر امریکہ بھیجا گیا ہے۔

شرنگلا 29 جنوری 2020 کو نئے خارجہ سکریٹری کے طورپر کام کاج سنبھالیں گے۔

منگل کو وزارت برائے امور برائے امور خارجہ نے بتایا کہ بھارتی خارجہ سروس کے سینئر افسر (آئی ایف ایس) ترنجیت سندھو کو ریاستہائے متحدہ (امریکہ) میں بھارت کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

سندھو اس وقت سری لنکا میں بھارت کے ہائی کمشنر ہیں۔ ہرش وردھن شرنگلا کی جگہ لیں گے ، جو بدھ کے روز ملک کے نئے سکریٹری خارجہ کے عہدے کا چارج لیں گے۔


سندھو 1988 بیچ کے آئی ایف ایس آفیسر ہیں، امریکہ میں بھارتی مشن میں اس سے پہلے بھی دو بار خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وہ جولائی 2013 اور جنوری 2017 کے درمیان واشنگٹن میں بھارت کے سفارتخانے میں ڈپٹی چیف آف مشن رہے تھے۔

مزید پڑھیں: بجٹ کی تعریف اور اس کی ابتدا

سندھو نے سفارتخانہ بھارت ۔ واشنگٹن میں فرسٹ سکریٹری (پولیٹیکل) کے عہدے پر بھی 1997 سے 2000 تک امریکی کانگریس کے ساتھ رابطے کا ذمہ دار بھی تھے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 7:44 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details