اردو

urdu

ETV Bharat / international

کال سینٹر جعلسازی معاملے میں بھارتی شہری کو امریکہ میں تین سال کی سزا - ای ٹی وی بھارت اردو

ہریانہ کے شخص نے اپنی جعلی اسکیموں سے ہزاروں لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی اور ان سے تقریباً 15 لاکھ سے 30 لاکھ ڈالر اینٹھ لئے۔

case
case

By

Published : Mar 18, 2021, 12:20 PM IST

کال سینٹر فراڈ کے ایک معاملے میں بھارت کے ایک شہری کو امریکہ میں تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ امریکی وکیل نے یہ معلومات دی۔

گڑگاؤں کے رہائشی 29 سالہ ساحل نارنگ کو مئی 2019 میں امریکہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالتی دستاویزات میں نارنگ کو امریکی شہریوں خصوصاً بزرگ شہریوں کو دھوکہ دینے کے لئے آن لائن ٹیلی مارکیٹنگ اسکیمیں چلانے کا ایک اہم ملزم سمجھا گیا۔

قائم مقام امریکی اٹارنی رچرڈ بی مائرے نے کہا کہ نارنگ نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔

بدھ کے روز انہیں 36 ماہ کے لئے وفاقی جیل بھیج دیا گیا۔ اس کے بعد اس پر تین سال تک نگرانی کی جائے گی۔ عدالت میں پیش کردہ معلومات کے مطابق 30 اگست 2019 سے یکم مئی 2019 کے درمیان نارنگ نے اپنی اسکیموں کے پس پشت ہزاروں لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی اور ان سے تقریباً 15 لاکھ سے 30 لاکھ ڈالر تک کی ٹھگی کی۔

ایف بی آئی کی تحقیقات کے مطابق نو ماہ کی مدت میں نارنگ نے روزانہ تقریباً 70 سے زیادہ فون کالز مراکز کو منتقل کیا اور ایک اندازے کے مطابق اس کی جعلی اسکیمیں 30 فیصد تک کامیاب رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details