واشنگٹن میں کینیڈا اور امریکہ کے مابین تجارتی ٹرک چلانے والا 21 سالہ بھارتی شہری چرس کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سے جو چرس برآمد کیا گیا ہے، اس کی مارکیٹ ویلو 2500،000 امریکی ڈالر ہے۔
اگر جرم ثابت ہوتا ہے تو ارشدیپ سنگھ کو کم سے کم پانچ سال قید یا زیادہ سے زیادہ 40 سال اور 5،000،000 امریکی ڈالر جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔
امریکی اسسٹنٹ اٹارنی مائیکل ایڈلر نے شکایت کے مطابق بتایا کہ 5 جون کو ایک کامرشل ٹرک جو کافی میکر لے کر جارہا تھا اور پرنس ایڈورڈ آئلینڈ، کینیڈا کے لائسنس پلیٹوں کو لے کر نیویارک کے نیاگرا فالس کے پیس برج پورٹ آف انٹری سے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا ، اسے پکڑا گیا ہے۔
محکمہ جسٹس نے کہا کہ "تجارتی ٹرک کو ایک مداخلت نہ کرنے والے ایکس رے ٹسٹ کے لئے وہیکل اینڈ کارگو انسپکشن سسٹم کے پاس بھیجا گیا تھا، جس میں ٹریلر کے اگلے حصے اور باقی بوجھ کے درمیان تضادات ظاہر ہوا تھا۔''