اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارتی نابینا کرکٹ ٹیم نے جمائیکا کو ہرایا - ٹی 20 میچ

بھارتی نابینا کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی 20 میچ میں جمائیکا کرکٹ ٹیم کو 10 وکٹز سے ہرا دیا۔

India beats Jamaica

By

Published : Jul 28, 2019, 3:14 PM IST

جمائیکا نارتھ امریکہ میں ایک جزیرہ نما ملک ہے۔ جمائیکا ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور 148 رنز کا ہدف بھارتی ٹیم کے سامنے رکھا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے 148 رنز کے ٹارگٹ کو بہت جلد مکمل کر لیا اور 149 رنز بنا کر جمائیکا کی ٹیم کو ہرا دیا۔

انڈیا کی طرف سے اوپنر سنیل رمیش اور اجے نے مل کر 101 رنز کی پارٹنر شپ کی اور سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔

اس کے ساتھ ہی بھارتی نابینا کرکٹ ٹیم نے جمائیکا کو تین او ڈی آئی میچز میں شکست دی ہے۔

بھارتی نابینا کرکٹ ٹیم کو کرکٹ ایسوسی ایشن فار دا بلائنڈ اِن انڈیا کی طرف سے چلایا جاتا ہے۔ یہ ٹیم یک روزہ عالمی میچز اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز میں حصہ لیتی ہے۔

بھارتی نابینا کرکٹ ٹیم سنہ 1998 سے کھیل رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details