نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی اہلیہ اور امریکہ کی خاتون اول بننے والی جِل بائیڈن کی پالیسی ڈائرکٹر کے لیے بھارتی نژاد امریکی مالا اڈیگا کو مقرر کیا گیا ہے۔
مالا اڈیگا سابق میں جِل کے سینئر مشیر اور بائیڈن ۔ کملا ہیرس مہم کے سینئر پالیسی مشیر کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دے چکی ہیں۔
اس سے قبل اڈیگا بائیڈن فاؤنڈیشن میں ہائر ایجوکیشن اور ملٹری فیملیز کی ڈائریکٹر رہیں۔
- تعلیمی پروگرامز اور ثقافتی امور کے سکریٹری:
سابق صدر بارک اوباما کی انتظامیہ کے دوران اڈیگا، تعلیمی پروگرامز اور ثقافتی امور کے سکریٹری برائے ریاستی تعلیمی پروگرام کی نائب اسسٹنٹ سکریٹری بھی رہیں۔
وہ خواتین کے معاملات کے سکریٹری آفس میں عملہ کے چیف اور سفیر کے سینئر مشیر کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دے چکی ہیں۔
امریکہ کے نیشنل سکیورٹی اسٹاف میں انسانی حقوق کے ڈائریکٹر کے حیثیت سے بھی مالا اڈیگا کام کرچکی ہیں۔
- مالا اڈیگا کا تعلیمی پس منظر:
واضح رہے کہ امریکی شہر الینوائے کی رہنے والی مالا اڈیگا نے اپنی ابتدائی تعلیم مشہور زمانہ گرینیل کالج سے شروع کی۔ وہیں وہ مینیسوٹا یونیورسٹی آف پبلک ہیلتھ اور یونیورسٹی آف شکاگو لا اسکول سے فارغ التحصیل ہیں۔
- اوبامہ کے دور میں کام کا تجربہ:
انہوں نے 2008 میں سابق صدر اوباما کی انتخابی مہم میں شامل ہونے سے قبل شکاگو کی ایک قانونی فرم کے لئے کام کیا تھا۔
وہ اوبامہ انتظامیہ میں ایسوسی ایٹ اٹارنی جنرل کے مشیر کے طور پر بھی متعین رہی۔
بائیڈن نے اپنی تقرری کا اعلان اس وقت کیا جب انہوں نے اپنے وائٹ ہاؤس کے سینئر عملے کے چار نئے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا۔
- دیگر شخصیات اور دیگر ذمہ داریاں:
اس کے علاوہ بائیڈن ۔ ہیرس مہم کے وائس چیئر کیتی رسل کو صدارتی عملے کے وائٹ ہاؤس آفس کا ڈائریکٹر نامزد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: اقتدار منتقلی کے عمل میں ٹرمپ ناقابل یقین غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں: جو بائیڈن
اوباما اور بائیڈن انتظامیہ کے آٹھ برسوں کے لئے صدر کے معاون خصوصی اور نائب صدر کے سماجی سکریٹری اور جِل بائیڈن کے معاون خصوصی کارلوس ایلیزونڈو کو وائٹ ہاؤس کا سماجی سکریٹری مقرر کیا گیا۔