اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارت۔امریکہ تجارتی مذاکرات آج - India

امریکی مصنوعات پر بھاری ٹیرف لگانے کے معاملے پر بھارت سے مذاکرات کے لیے امریکی ٹیم آج نئی دہلی پہنچے گی۔

India USA flag

By

Published : Jul 11, 2019, 1:56 PM IST


امریکی ٹیم کی قیادت کریسٹوفر ویلسن کریں گے۔

امریکہ ٹریڈ ریپرزنٹیٹیوز (یو ایس ٹی آر) کی ٹیم آج دہلی پہنچے گی ، وہ یہاں بھارتی حکومت کے ساتھ امریکی مصنوعات پر لگائے گئے بھاری ٹیرف پر تبادلہ خیال کریں گے۔

امریکی اسسٹینٹ یو ایس ٹی آر کریسٹوفر ویلسن کے ساتھ اس وفد میں ان کے ڈیپیوٹی اسسٹنٹ 'بریندن لینچ' بھی رہیں گے۔

یو ایس ٹی آر کے ترجمان کا کہنا تھا : 'بھارت میں عام انتخابات ختم ہو چکے ہیں، یو ایس ٹی آر کی ٹیم مسلسل بھارت کا دورہ کریگی تا کے دونوں ملکوں کے درمیاں مضبوط رشتہ بنا رہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ دنوں امریکی مصنوعات پر بھاری ٹیرف لگانے پر بھارتی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے وارننگ دی تھی کہ وہ امریکی مصنوعات پر ٹیکس نہ لگائیں۔

ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا تھا : 'انڈیا بہت عرصے سے امریکی سامان پر ٹیکس لگا رہا ہے، جو برداشت سے باہر ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details