اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارت نے جسٹن ٹروڈو کے بیان کو مسترد کردیا - Justin Trudeau

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت کے کسانوں سے متعلق قانون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں بھارت کے کسانوں سے متعلق زرعی قوانین پر تشویش ہے، جس پر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریواستو نے رد عمل کا اظہار کیا اور اندرونی معاملات میں غیر مناسب مداخلت بتایا۔

sdf
sdf

By

Published : Dec 1, 2020, 9:36 PM IST

بھارت نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ملک میں کسانوں کی تحریک کے بارے میں دئَے گئے بیان کو اس کے اندرونی معاملات میں غیر مناسب مداخلت قرار دیا ہے اور کینیڈا کی قیادت کو سیاسی مقاصد کے لئے سفارتی مذاکرات کا استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے بھارت میں کاشتکاروں کے بارے میں کینیڈا کے رہنماؤں کے کچھ تبصرے دیکھے ہیں جو مناسب معلومات پر مبنی نہیں ہیں'۔ جمہوری ملک کے اندرونی معاملات کے بارے میں اس طرح کے تبصرے نامناسب اور غیر ضروری ہیں۔

ترجمان نے کینیڈا کی قیادت کو واضح پیغام دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ 'اچھا ہو گا کہ سفارتی مذاکرات کو سیاسی مقاصد کے لئے غلط انداز میں پیش نہ کیا جائے'۔

پہلے سکھ گرو نانک دیو کے 551 ویں پرکاش پریو پر ایک آن لائن پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیر اعظم نے بھارت میں کسانوں کی تحریک پر تشویش کا اظہار کیا۔

کینیڈا میں سکھ برادری سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ٹروڈو نے کہا کہ 'بھارت سے کسانوں کی مخالفت کے بارے میں اطلاعات آرہی ہیں۔ صورتحال تشویشناک ہے اور ہم سب کنبہ اور دوستوں کے بارے میں بہت پریشان ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ یہ آپ میں سے بہت سے لوگوں کے لئے حقیقت ہے۔ میں آپ کو یاد دلاتا دوں ، کینیڈا ہمیشہ پرامن احتجاج کے حقوق کا تحفظ کرے گا۔ ہم بات چیت کی اہمیت پر یقین رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے ہم نے اپنے خدشات کو اجاگر کرنے کے لئے متعدد چینلز کے ذریعے براہ راست بھارتی حکام سے رجوع کیا ہے۔ یہ ہم سب کو ساتھ آنے کا وقت ہے' ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details