اردو

urdu

ETV Bharat / international

وزیر خزانہ کی بڑی امریکی کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقات - ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت

نرملا سیتارمن اس وقت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکی دارالحکومت میں ہیں۔

india offers spectrum of opportunities, fm sitharaman tells top american ceos
وزیر خزانہ کی بڑی امریکی کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقات

By

Published : Oct 14, 2021, 2:32 PM IST

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بڑی امریکی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز سے کہا کہ بھارت میں سرمایہ کاروں اور کاروباری کمپنیوں کے لیے بہت سارے مواقع ہیں۔

سیتارمن نے کئی بڑی امریکی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے آتم نربھر انیشیٹو کے تحت مختلف پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ سیتارمن اس وقت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکی دارالحکومت میں ہیں۔ ان دونوں اداروں کی میٹنگ کے علاوہ بھارت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لینے والی کئی بڑی امریکی کمپنیوں کے سی ای اوز سے بھی ملاقات کر رہی ہیں۔

وزارت نے کہا کہ ایم وے کے سی ای او ملند پنت کے ساتھ ملاقات کے دوران تحقیق اور ترقی، مینوفیکچرنگ آٹومیشن، جدت اور غذائیت سے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے حالیہ اقدامات کا ذکر کیا جیسے نیشنل منیٹائزیشن پائپ لائن کے تحت نیشنل انفراسٹرکچر ماسٹر پلان کی شروعات اور گجرات کے گفٹ سٹی میں مواقع کا ذکر کیا۔

سیتارمن کی بوئنگ کے چیف اسٹریٹیجی آفیسر بی مارک ایلن کے ساتھ ملاقات کے دوران مہارت، آر اینڈ ڈی، مینوفیکچرنگ آٹومیشن، جدت اور ایرو اسپیس کے شعبوں پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے 'میک ان انڈیا' اور 'آتم نربھر بھارت' جیسے اقدامات میں بوئنگ کے تعاون اور آئندہ سالوں میں سرمایہ کاری کرنے میں کمپنی کی نشاندہی کی۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لایا جا سکتا ہے: نرملا سیتارمن

نووایکس کے سی ای او سٹینلے ایرک کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران سیتارمن نے صحت کی دیکھ بھال میں اصلاحات کی طرف کلیدی بھارتی اقدامات کے بارے میں بات کی، بشمول میڈیکل سائنس، صحت اور تندرستی میں تحقیق اور ترقی اور گجرات کے گفٹ سٹی میں بڑھتے ہوئے مواقع کا ذکر کیا۔ انہوں نے آنے والے سالوں میں بھارت میں سرمایہ کاری کرنے میں کمپنی کی دلچسپی پر زور دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details