اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ: بندشوں کے دوران آزادی کا جشن - کورونا سے سب زیادہ متاثرہ ممالک

دنیا بھر میں کورونا سے سب زیادہ متاثرہ ممالک میں سے سر فہرست امریکہ میں ہفتے کے روز (آج) یوم آزادی کا جشن منایا جارہا ہے، یہاں 26 لاکھ سے زائد کورونا متاثرین ہیں۔

بندشوں کے دوران آزادی کا جشن
بندشوں کے دوران آزادی کا جشن

By

Published : Jul 4, 2020, 9:05 AM IST

آج امریکہ میں یوم آزادی کا جشن منایا جا رہا ہے، ایک جانب کورونا وائرس کا قہر تو دوسری جانب امریکہ میں آزادی کا دن، ہفتے کو امریکہ میں جشن آزادی کے موقعے پر منعقد ہونے والی بہت سی تقاریب اور پریڈز کو منسوخ کر دیا گیا ہے، اس دوران ساحلی مقامات اور بازاروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے جمعہ کی شام جنوبی ڈکوٹا کے ماؤنٹ رشمور میں آتش بازی کی تقریب میں شرکت کی۔ اس کے بعد وہ دارالحکومت واشنگٹن واپس آکر ہفتے کو جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے، جہاں نیشنل مال پر ایک میل طویل پائروٹیکنیک ڈسپلے شو ہوگا، اس کے لیے تین لاکھ ماسک تقسیم کیے گئے ہیں۔

واشنگٹن میں منعقد ہونے والی اس تقریب کے موقع پر یہاں کے میئر نے اعتراض کیا ہے، باجودیکہ یہ تقریب منعقد ہو رہی ہے اور صدر ٹرمپ خود اس تقرب کا حصہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ امریکہ کی چالیس ریاستوں میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، یوم آزادی کے موقعے پر لوگوں کو محتاط رہنے اور ماسک پہنے کا حکم دیا گیا ہے، ساتھ ہی لوگوں سے اپنے گھروں میں ہی آزادی کا جشن منانے کو کہا گیا ہے۔

امریکی ماہرین صحت نے رواں ہفتے کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پکنک اور پریڈز کا اہتمام کیا گیا تو وبائی مرض مزید بڑھ جائے گا۔

قبل ازیں میموریل ڈے کے موقعے پر لوگ گھروں سے نکلے اور ساحل سمندر سمیت مختلف تقریبات کا رخ کیا جس کے بعد یہاں کورونا کے کیسز میں حد درجہ اضافے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ریاستہائے متحدہ امریکہ میں چار جولائی کو وفاقی تعطیل ہوتی ہے، سنہ 1776 کو ریاستہائے متحدہ امریکہ کو آزادی ملی تھی۔ آزادی کی اسی خوشی کو یاد کرتے ہوئے ملک بھر میں اس روز جشن منایا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details