اردو

urdu

ETV Bharat / international

'نیویارک میں کورونا چین سے نہیں بلکہ یوروپ سے آیا ہے' - نیویارک میں کورونا چین سے نہیں بلکہ یوروپ سے آیا ہے

کومو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جب امریکی صدر نے یورپ اور چین کے لیے سفری پابندی کا حکم دیا اس وقت یہ وائرس امریکا میں بڑے پیمانے پر پھیل چکا تھا۔

نیویارک گورنر
نیویارک گورنر

By

Published : Apr 25, 2020, 5:59 PM IST

امریکی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو کے حالیہ بیان سے ہنگامہ کھڑا ہو سکتا ہے۔ کومو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیویارک میں کرونا وائرس چین سے نہیں بلکہ یورپ سے داخل ہوا ہے۔

نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم چین میں کورونا پھیلنے کے 2 ماہ بعد سرگرم ہوئے تھے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندیاں تاخیر سے لگائی گئیں۔ یہی وجہ ہے ہے کہ امریکی ریاستوں میں اس بیماری کے پھیلاؤ کو نہیں روکا جاسکا۔

کومو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بیان میں کہا کہ جب امریکی صدر نے یورپ اور چین کے لیے سفری پابندی کا حکم دیا اس وقت یہ وائرس امریکا میں بڑے پیمانے پر پھیل چکا تھا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کے مقابلے امریکہ میں سب سے زیادہ متاثرین پائے گئے ہیں۔ یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3،332 افراد ہلاک ہو گئے جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 51،017 ہو گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details