امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی دفتر میں اپنے آخری روز ایک الوداعی خطاب میں نو منتخب صدر جو بائیڈن کا نام لیے بغیر اُن کے لیے 'نیک خواہشات' کا اظہار کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا نئی انتظامیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار صدر ٹرمپ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اس ہفتے نئی انتظامیہ اپنے عہدے کا حلف لے گی اور ہم ان کے لیے دعا کرتے ہیں کہ وہ امریکہ کو محفوظ اور خوشحال بنانے میں کامیاب ہوں۔
خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 'ہم نئی انتظامیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی قسمت ان کا ساتھ دے'۔
امریکہ کے سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدر ٹرمپ نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے اور وہ ایسا کر کے امریکہ کی سیاسی روایات کو توڑ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
صدر ٹرمپ کی غیر موجودگی میں نائب صدر مائیک پینس نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں شریک ہوں گے۔
آج کیپٹل کمپلیکس میں منعقدہ تقریب میں جو بائیڈن ملک کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف لیں گے جس کے 15 منٹ بعد نائب صدر کملا ہیرس حلف اٹھائیں گی۔
سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر تقریب کے مقام کے اطراف خاردار تاریں لگائی گئی ہیں جب کہ ہزاروں سیکیورٹی اہلکار مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ 'ہم نے وہ کیا جو ہم یہاں کرنے آئے تھے' اور بہت کچھ اپنے خطاب میں کہا۔
ویڈیو میں ٹرمپ اپنے اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہوں نے ان سب کی دنیا کو 'روشنی اور خوشیوں سے بھر دیا ہے'۔
انہوں نے نائب صدر مائیک پینس، چیف آف اسٹاف مارک میڈوز اور اپنی انتظامیہ کے تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔