گزشتہ دنوں لاہور میں ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں تحقیقاتی اداروں نے مبینہ ماسٹر مائنڈ کی مزید شناختی دستاویزات حاصل کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق دستاوِیزات میں شناختی کارڈ، لائسنس اور تصاویر شامل ہیں۔ مبینہ ماسٹرمائنڈ پیٹر ڈیوڈ پال کا شناختی کارڈ، لائسنز میں موجود تصویر اور امیگریشن کی تصویر اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہیں۔
تحقیقاتی ذرائع کے مطابق پیٹر ڈیوڈ پال 25 سال سے بحرین میں مقیم تھا، شناختی کارڈ کے مطابق پیٹر ڈیوڈ پال کی تاریخ پیدائش 1964 ہے۔ مبینہ ملزم کا شناختی کارڈ 22 اپریل 2029 تک کارآمد ہے جب کہ ملزم کا عارضی اور مستقل پتہ محمودآباد کا ہی درج کیا گیا۔
ڈیوڈ نے ڈرائیونگ لائسنس کراچی کلفٹن برانچ سے حاصل کیا تھا۔ پیٹر ڈیوڈ پال چار مرتبہ کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ گیا۔ پہلی مرتبہ بک لائسنس کو کارڈ لائسنس میں تبدیل کروایا۔