امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طریقوں سے آنے والے گوئٹے مالا کے تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے دوران گوئٹے مالا کے صدر آلاخاندرو جیا ماتی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔
ہیرس اور جیا ماتی نے بین الوفود مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
اس دوران صدر جیاماتی نے بتایا کہ حالیہ ایام میں غیر قانونی تارکین وطن کا مسئلہ ہمیں در پیش ہے، ہمیں امریکہ کے ساتھ مشترکہ طور پر تعاون کرنا ہوگا جبکہ ہمیں اپنی عوام کو زندگی کے بہتر مواقع فراہم کرتے ہوئے انہیں نقل مکانی سے روکنے کی کوشش کرنا ہوگی۔