اردو

urdu

ETV Bharat / international

نیویارک ٹائمز کی خبر جھوٹی، ٹرمپ کا دعویٰ - امریکی صدر نے نیویارک ٹائمز کی خبر کو مسترد کردیا

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کی خبر کو جھوٹی قرار دیا ہے اور کہا کہ انہوں نے کئی ملین ڈالر کا ٹیکس ادا کیا ہے۔

I paid millions of dollars in taxes: Trump
نیویارک ٹائمز کی خبر جھوٹی، ٹرمپ کا دعویٰ

By

Published : Sep 30, 2020, 1:03 PM IST

امریکی صدر نے نیویارک ٹائمز کی خبر کو مسترد کردیا جس میں ان پر برسوں تک کوئی ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اخبار کے مطابق اس کے پاس دو عشروں پر محیط دستاویزات موجود ہیں، جن میں صدر ٹرمپ کی سینکڑوں کمپنیوں کے بارے میں معلومات ہیں جبکہ صدر ٹرمپ نے 2017 تک 15 برسوں میں کچھ بھی ٹیکس ادا نہیں کیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی خبر جھوٹی، ٹرمپ کا دعویٰ

ٹرمپ نے پہلے صدارتی مباحث کے دوران نیویارک ٹائمز کی خبر کو مسترد کردیا اور کہا کہ انہوں نے کئی ملین ڈالر ٹیکس ادا کیا ہے تاہم مباحثہ کے دوران ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے اپنے حریف پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ٹرمپ ٹیکس کوڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اسکول ٹیچر سے بھی کم ٹیکس ادا کرتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر گذشتہ 10 سال کے دوران کوئی ٹیکس نہ دینے کا الزام عائد کیا تھا، نیویارک ٹائمز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ارب پتی ہونے کے باوجود انھوں نے گذشتہ 10 سال کے دوران کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا ہے۔اخبار کے مطابق 2016 میں صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد ٹرمپ نے صرف 750 ڈالر ٹیکس ہی ادا کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details