میڈیا کے مطابق امریکی کی عوام نے ہاتھ میں تختیاں لے کر امریکی قیادت سے ایران کے خلاف کسی طرح کی فوجی کارروائی نہ کیے جانے، اس کے خلاف جنگ سے متعلق کسی قسم کی پابندی عائد نہ کرنے اور خلیجی ملک کے ساتھ کشیدگی کم کرکے امن وامان کے لیے بات چیت کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ'ہم کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمیں امن پسند ہے، ہم ایران کے خلاف جنگ نہیں چاہتے ہیں اور سچ تو یہ ہے کہ ہم دنیا کے کسی ملک کے ساتھ جنگ کے خلاف ہیں امن ہمارے لیے سب سے اہم چیز ہے'۔
مظاہرین نے یہاں فولی اسکوئر کے نزدیک جمع ہو کر نعرے بازی کی۔اس موقع پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ چند دنوں قبل امریکی حملے میں ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد امریکی عوام نے اس کے خلاف ملک بھر میں اب تک 360 سے زائد ریلیاں نکالی ہیں اور گزشتہ روز کی یہ ریلی اسی کڑی کا حصہ تھی۔