امریکہ کے ٹیکساس کے کولیول میں یرغمال بنائے گئے تمام لوگوں کو رہا Hostages from Texas Synagogue Released کرا لیا گیا ہے۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے کہا کہ کولیول میں ایک عبادت گاہ میں یرغمال بنائے گئے چاروں افراد کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ انہیں دس گھنٹے تک یرغمال بنایا گیا۔
آڈیٹوریم سے گولیاں چلنے کے بعد ایک زوردار دھماکے کے تقریباً 20 منٹ بعد گورنر گریگ ایبٹ نے ٹویٹ کیا کہ آڈیٹوریم میں موجود تمام یرغمالی زندہ اور خیریت سے ہیں۔
وہیں کولیویل پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی سائنسدان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والا مشتبہ شخص جس نے ڈیلاس کے قصبے کولیوِل میں عبادت گاہ میں چار لوگوں کو یرغمال بنایا Four people Hostage at Texas Synagogue تھا وہ ہلاک ہو گیا ہے۔
قبل ازیں اپنی رپورٹ میں سی این این نے کولیویل پولیس سارجنٹ دارا نیلسن کے حوالے سے کہا تھا کہ پلیزنٹ رن روڈ پر واقع بلاک 6100 کو خالی کرا لیا گیا ہے اور ایف بی آئی کے افسران یرغمال بنانے والوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور عام لوگوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یرغمال شخص کو ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے رہا کر دیا گیا ہے اور اسے کسی قسم کے طبی علاج کی ضرورت نہیں ہے اور وہ جلد ہی اپنے خاندان سے مل سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Man Takes Hostages At Taxes Synagogue: امریکہ میں چار افراد کو یرغمال بناکر پاکستانی سائنسدان کی رہائی کا مطالبہ