لاطینی امریکی ملک ہنڈورس میں موسقیوٹیا علاقے کے کیبریائی ساحل پر کشتی پلٹنے سے 26 افراد ہلاک ہو گئے۔
ہنڈورس کی حکومت کے ترجمان کے مطابق کشتی حادثہ میں 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، 47 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ کشتی میں سوار تمام افراد ماہی گیر تھے۔
عالمی خبررساں ایجنسی اے پی کے مطابق 27 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 9 لوگ لاپتہ ہیں، 55 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔