برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو میں شدید بارش Heavy Rainfall in Brazil سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
Heavy Rainfall in Brazil: برازیل میں شدید بارش سے تقریباً دو درجن افراد ہلاک - برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ
برازیل میں شدید بارش سے Heavy Rainfall in Brazil ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، برازیل کے صدر جائر بولسونارو نے اپنے وزراء کو سیلاب کے متاثرین کی مدد کرنے کو کہا ہے۔
برازیل میں شدید بارش سے تقریبا دو درجن افراد ہلاک
ذرائع کے مطابق، ہلاکتیں ریو ڈی جنیرو کے شمال میں پیٹروپولیس قصبے میں ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا اندیشہ ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق، برازیل کے صدر جائر بولسونارو، جو اس وقت ماسکو کے سرکاری دورے پر ہیں، نے ٹوئٹر پر کہا کہ انہوں نے اپنے وزراء کو پیٹروپولیس میں سیلاب کے متاثرین کی مدد کا کام سونپا ہے۔