اردو

urdu

ETV Bharat / international

ہیرس کا کنبہ بھارت میں کووڈ کے سائے میں - etv bharat urdu

کملا ہیرس نے کہا کہ بھارت میں کووڈ-19 کے کیسز اور اموات دل دہلا دینے والے ہیں۔

Harris
Harris

By

Published : May 8, 2021, 8:23 AM IST

امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے بھارت میں مقیم مامو جی بالا چندرن کی زندگی کو کورونا وائرس نے کافی متاثر کیا ہے۔ وہ 80 سال کے ہو چکے ہیں لیکن کورونا وائرس کے باعث بالکل اکیلے ہیں۔ عام دنوں میں خاندان کے دیگر لوگوں کے ساتھ وہ خوشی مناتے تھے لیکن وائرس نے ان کی زندگی کو ہی لاک ڈاؤن کر دیا ہے۔

Harris' family

بھارت میں کورونا وائرس کے بحران نے بائیڈن انتظامیہ کے لیے سفارتی اور دیگر چیلنجز پیدا کیے ہیں۔ ہیرس کے لیے یہ بھی ذاتی معاملہ ہے۔ کیونکہ ان کی والدہ کی پیدائش بھارت میں ہی ہوئی تھی اور وہ بچپن میں بھارت کے بہت سارے دوروں کے تجربے کے بارے میں جذباتی باتیں کرتی تھیں۔

بالاچندرن کا کہنا ہے کہ انہوں نے مارچ میں ہیریس سے بات کی تھی، جب امریکی نائب صدر نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد کے لیے کال کی تھی۔

امریکی نائب صدر کملا ہیریس نے جمعہ کے روز کہا کہ بھارت کی فلاح و بہبود امریکہ کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ اور اس سے اموات دل دہلا دینے والی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ ضرورت کے وقت بھارت کی مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہیرس نے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں پوری سرکاری مشینری ملک کی مدد کے لیے کام کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details