اردو

urdu

ETV Bharat / international

گوٹیرس نے شام میں حملے کی مذمت کی - گوٹیرس نے شام میں ہوئے حملے کی مذمت کی

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے شام کے شمال مغربی شہر عفرین میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

گوٹیرس نے شام میں ہوئے حملے کی مذمت کی
گوٹیرس نے شام میں ہوئے حملے کی مذمت کی

By

Published : Apr 30, 2020, 3:31 PM IST

Updated : Apr 30, 2020, 6:13 PM IST

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوٹیرس نے شمالی شام کے شہر عفرعن میں ایک پر ہجوم مارکیٹ میں ہوئے دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہل خانہ کے تئیں اظہار تعزیت کیا ہے۔

عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کے موجودہ بحران کے پیش نظر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے سبھی فریقوں سے شام میں جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔

شام کے شمالی شہرعفرین میں منگل کو ایک تیل ٹینکر میں کئے گئے دھماکے میں 11 بچوں سمیت 40 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں چھ ترک حامی جنگجو بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مارچ 2018 میں ترکی اور اس کے اتحادی شامی باغیوں نے عفرین کو كرد جنگجوؤں کے قبضے سے چھڑا لیا تھا۔

انسانی حقوق کے کارکنان کے مطابق شمالی شام میں ترکی کے زیر کنٹرول علاقوں میں قانونی انتظام کافی خراب ہے۔ ترکی نے اس حملے کے لئے کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

Last Updated : Apr 30, 2020, 6:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details